Latest Posts

پاکستان کے حقیقی و موثر شرح مبادلہ انڈیکس میں بہتری

کراچی: پاکستان کی حقیقی موثر شرح مبادلہ (REET) ماہ جون کے دوران انڈیکس میں بہتری حاصل کرتے ہوئے 99 اعشاریہ آٹھ پانچ پوائنٹس پر پہنچ گئی ہے، جس کی بدولت اب ملک کو برآمدات میں فائدہ جبکہ درآمدات مزید مہنگی پڑیں گی اور اس کی وجہ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی واقع ہونا ہے۔پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی کے ہیڈ آف ریسرچ سمیع اللہ طارق نے ایکسپریس سے بات چیت میں بتایا کہ موثر زرمبادلہ میں بہتری کے نتیجے میں اب برآمدات کو مزید فروغ حاصل ہوگا جبکہ غیر ضروری درآمدات میں کمی آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس صورت حال سے ملک کے رواں جاری کھاتہ کم ہوگا جو جون میں مارکیٹ کی توقع کے برخلاف ایک ارب 60 لاکھ ڈالر رہا ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بھارت میں اسکول بس درخت سے ٹکرا گئی؛ 6 بچے ہلاک اور 20 زخمی

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ میں ڈرائیور نے مبینہ طور پر نشے میں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow