صدر مملکت آصف علی زرداری کو وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ پیش کردی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کو وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ پیش کردی وفاقی محتسب نے 2023 ءمیں سرکاری محکموں کی بدانتظامی کے خلاف ریکارڈ 194,099 شکایات پر کارروائی کی گزشتہ سال کی نسبت سال 2023 ء میں شکایات پرکاروائی میں 18 فیصد اضافہ ہوا،کل شکایات میں سے 193,028 کا ازالہ کیا گیا ، سال 2022 کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہوا،وفاقی محتسب نے ملاقات میں صدر مملکت کو محتسب کی کارکردگی اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا سرکاری محکموں کی بدانتظامی کے خلاف شکایت کنندگان کو فوری اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کر رہا ہے، وفاقی محتسب سال 2023 ءمیں 49,190 شکایات آن لائن موصول ہوئیں ، گزشتہ سال کی نسبت47 فیصد اضافہ ہوا،موبائل ایپ کے ذریعے 22,321 شکایات موصول ہوئیں، سال 2022 کے مقابلے میں 21 فیصد اضافہ ہوا ٹیکنالوجی کی مدد سے مقدمات کا جلد ازالہ کررہا ہے، دور دراز علاقوں تک رسائی بڑھا رہا ہےنئے علاقائی دفاتر ، کھلی کچہریوں ، تنازعات کے غیر رسمی حل اور انسپکشن ٹیموں کے دوروں سے شکایات کے ازالے میں مدد ملی، شکایات کے اندراج میں اضافہ ہواوفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے دفتر نے ریکارڈ 202,367 شکایات پر کارروائی کی صدر مملکت نے وفاقی محتسب کی کارکردگی کو سراہا ، رسائی بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بغاوت وہ ادارے کررہے ہیں جو آئین توڑتے ہیں، فضل الرحمان

مظفر گڑھ: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow