پی ایس ایل الاؤنسز کا معاملہ بورڈ کیلیے دردِ سر بن گیا

کراچی: پی ایس ایل کے الاؤنسز کا معاملہ بورڈ کیلیے دردِ سر بن گیا۔کئی برس گذرنے کے باوجود آڈٹ رپورٹ کا اعتراض موضوع بحث ہے، گذشتہ دنوں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی اس پر بات ہوئی، اگر معاملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجا گیا تو آفیشلز کو اضافی رقم واپس بھی کرنا پڑ سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا جب آغاز ہوا تو چیئرمین نجم سیٹھی اور دیگر ٹاپ آفیشلز نے لیگ کیلیے کام کرنے والے آفیشلز کو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا، تب جس فارمولے پر اتفاق ہوا اس کے تحت بعض ملازمین کو تخواہ کا کچھ فیصد حصہ بطور الاؤنس دیا جاتا، چند لوگ لیگ کے6 ماہ پہلے سے ہی اس کیلیے کام کر رہے تھے جبکہ کچھ ایک ماہ قبل کرتے، ان کو اسی حساب سے ادائیگی ہوئی،چند سال بعد اس حوالے سے جب میڈیا میں خبریں آئیں تو ان الاؤنسز کو تنخواہ کا مستقل حصہ بنا دیا گیا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بھارت میں اسکول بس درخت سے ٹکرا گئی؛ 6 بچے ہلاک اور 20 زخمی

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ میں ڈرائیور نے مبینہ طور پر نشے میں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow