Latest Posts

سی پیک کے خلاف مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں ترقی افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے خلاف مذموم مقاصد کو ناکام بنایا جائے گا۔ مہمان نے خطے میں امن اور استحکام لانے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔خاص طور پر افغانستان میں حالیہ پیش رفت اور تازہ ترین پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کو اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر سپورٹ کرتا رہے گا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بھارت میں اسکول بس درخت سے ٹکرا گئی؛ 6 بچے ہلاک اور 20 زخمی

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ میں ڈرائیور نے مبینہ طور پر نشے میں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow