اسمارٹ لاک ڈاؤن پر ہمارا مذاق اڑایا گیا لیکن اب دنیا میں سب اسے اپنا رہے ہیں، وزیر اعظم

شیخوپورہ: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن پر ہمارا مذاق اڑایا گیا یہ پالیسی اب دنیا میں سب اپنا رہے ہیں۔شیخوپورہ میں رکھ جھوک اسمارٹ جنگل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے ملک میں خود جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، پاکستان سے جیسے جیسے جنگلات کا خاتمہ ہوا جانور بھی ناپید ہوتے چلے گئے، عالمی حدت پاکستان کو بہت متاثر کررہی ہے، ہمارے گلیشئرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں، ہم سیوریج کا پانی دریاؤں میں ڈال رہے ہیں، لاہور میں آلودگی اور سیوریج کے سنگین مسائل کا سامناہے، اس شہر کو تباہ کیا گیا، لاہور میں میٹھا پانی تھا، لوگ نلکوں سے پانی پیتے تھے، لاہور میں ماحولیاتی تبدیلی سے پانی کا لیول نیچے جا رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کو سرسبز کرنے کا عزم کرنا ہے اور اپنی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا ہے،ہم نے اپنے 3 سال میں ایک ارب سے زائد پودے لگائے، ہمیں اب 10کروڑ درخت اگانے ہیں،درخت اگانے سے ماحولیات میں بہتری آئے گی، پہلی دفعہ منصوبہ بندی کرکے رکھ جھوک جنگل میں ایک کروڑ درخت لگائیں گے، ملک میں اسمارٹ لاک ڈاوَن پر ہمارا مذاق اڑایا گیا، دنیا نے کورونا سے متعلق ہمارے اقدامات کو سراہا، اسمارٹ لاک ڈاوَن کی پالیسی اب سب اپنا رہے ہیں، اسمارٹ فوریسٹ کی مثال بھی پورے پاکستان میں دی جائے گی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بھارت میں اسکول بس درخت سے ٹکرا گئی؛ 6 بچے ہلاک اور 20 زخمی

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ میں ڈرائیور نے مبینہ طور پر نشے میں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow