ٹوکیو:پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین نے کہا ہے امید ہے کہ نیا سال امن، خوشیاں، کامیابیاں اور ترقی کی نئی راہیں دکھائے گا۔ انہوں نے سال نو پر اپنے پیغام میں 2025ء کے لئے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ سب مل کر پاکستان کو خوشحال، محفوظ اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم کے ساتھ نئے سال میں قدم ر کھیں ہیں مزید کہا کہ ہمیں اپنی قوم کی یکجہتی، محنت اور قربانیوں پر فخر ہے، دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور کی عوام کو خوشیاں، سکون اور ترقی کی منزلیں دے، 2025ء وطن عزیز سے دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کا سال ثابت ہو۔۔ رانا ابرار حسین نے کہا کہ نئے سال کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا کہ دعا ہے نئے سال کا سورج پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر طلوع ہو، آج کے دن ہم ایک مستحکم ، روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔آئیں وعدہ کریں پاکستان کی حفاظت اور تعمیر و ترقی میں اپنا خون پسینہ ایک کریں گے۔
Latest Posts










