افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 20 شہری ہلاک

کابل: طالبان سے جھڑپوں اور امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 20 عام شہری ہلاک جب کہ اسکول اور کلینک تباہ ہوگیا۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں سے صوبے ہلمند میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جب کہ امریکی فضائی حملے اور طالبان سے جھڑپوں کے نتیجے میں 20 عام شہری ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ علاقے میں ایک اسکول اور کلینک بھی تباہ ہوگیا۔افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق لشکرگاہ کے ضلع 1 اور 2 کو طالبان سے خالی کرالیا گیا ہے جب کہ ضلع 2نمبر اور 7 میں طالبان نے اپنے ٹھکانے بنائے ہوئے تھے جہاں امریکی-52 بمبار طیاروں نے فضائی حملہ کیا۔دوسری جانب اسکول کے چوکیدار کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے کے قریب فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اسکول تباہ ہوگیا، اس کے علاوہ ہلمند میں رہائش پذیر افراد کے مطابق فضائی اور راکٹ حملوں میں صرف عام شہری مارے گئے جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

وزیراعلیٰ بلوچستان کا پولیس اہلکاروں کی جانب سے مسافروں کو لوٹنے کا نوٹس

کوئٹہ(آصف خان )  وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس اہل کاروں کی جانب سے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow