پاکستانی کرکٹرز کو پریکٹس کا اچھا موقع مل گیا

لاہور: موسم کی مہربانی سے پاکستانی کرکٹرز کو پریکٹس کا اچھا موقع مل گیا جب کہ پہلے روز بارش سے متاثر ہونے پر انٹرا اسکواڈ میچ کو سیناریوبیس مشقوں میں تبدیل کردیا گیا۔برج ٹاؤن میں جمعے کو قومی ٹیسٹ کرکٹرز کا انٹرا اسکواڈ میچ شیڈول تھا لیکن بارش کی وجہ سے کافی وقت ضائع ہوگیا،اس صورتحال میں ٹیم مینجمنٹ نے ہفتے کو سیناریو بیس مشقیں کرانے کا فیصلہ کیا۔بیٹسمینوں کی ایک جوڑی کو کریز پر بھیج کر ہدف حاصل کرنے اور بولرز کو روکنے کا ٹاسک دیا جاتا رہا، اس دوران عابد علی، عمران بٹ،اظہر علی، بابر اعظم، محمد رضوان اور فواد عالم کو اچھی پریکٹس کا موقع مل گیا، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس،حسن علی، فہیم اشرف، یاسر شاہ اور نعمان علی نے بھی اپنے اسپیل میں لائن و لینتھ برقرار رکھنے کی کوشش کی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow