پیر سید عرفان محی الدین شاہ صفدری چشتی قادری رضوی وصال کر گئے

لاہور :پیر سید عرفان محی الدین شاہ صفدری چشتی قادری رضوی سجادہ نشیں درگاہ صفدریہ چشتیہ ہربنس پورہ آج صبح سحری کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث62 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اور اپنے پیچھے ہزاروں مریدین کو سوگوار چھوڑ گئے ان کی رحلت کی خبر سنتے ہی ہر آنکھ اشکبار ہو گئی واضح رہے وصال کرنے والے سید عرفان محی الدین شاہ صفدری چشتی قادری رضوی پچھلے 30 برس سے سجادہ نشیں درگاہ صفدریہ چشتیہ تھے ان کے مرشد پاک پیر صفدر حسین چشتی صابری مولائی نے اپنی حیات مبارکہ ہی میں انہیں نہ صرف ولایت سےفیض یاب کیا بلکہ درگاہ صفدریہ چشتیہ کا گدی نشین بھی مقررکردیا تھاان کی نماز جنازہ آج مورخہ 21 مارچ بروز جمعرات بعد از نماز تراویح درگاہ صفدریہ چشتیہ ہربنس پورہ لاہور میں ادا کی جائے گی

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow