اینڈرائیڈ صارفین ان پیغام رساں ایپلی کیشنز سے ہوجائیں ہوشیار!

بریٹی سلوا: ایک سیکیورٹی کمپنی نے اینڈرائیڈ صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر موجود متعدد پیغام رساں ایپلی کیشنز ایسے میلویئرز رکھتی ہیں جو صارفین کے واٹس ایپ کے نجی پیغامات کو چراتے ہوئے ان کا کیمرا استعمال کرسکتی ہیں۔سیکیورٹی کمپنی ای سیٹ کے مطابق یہ نقصان دہ ایپس ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد ریموٹ ایکسیس ٹروجن (آر ای ٹی) انسٹال کر سکتی ہیں جو صارف کا نجی ڈیٹا چوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کمپنی کے محققین نے نقصان دہ کوڈ کی حامل ایسی 12 ایپس کی نشان دہی کی ہے کہ جو گوگل پلے اسٹور ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب تھیں اور زیادہ تر ایپس نے پیغام رساں ایپلی کیشن کا روپ دھارا ہوا تھا۔ ان ایپس میں پرائیوی ٹاک، مِیٹ می، لیٹس چیٹ، کوئک چیٹ، رفاقت چٹ چیٹ، یوہو ٹاک، ٹک ٹاک (TikTalk)، ہیلو چیٹ، نیڈوس، گلو چیٹ اور ویو چیٹ شامل تھیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

امید ہے کہ نیا سال امن، خوشیاں، کامیابیاں اور ترقی کی نئی راہیں دکھائے گا رانا ابرار حسین

ٹوکیو:پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین نے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow