بغداد: عراق کے خودمختار علاقے کردستان کے ایک ایئرپورٹ عربید پر نامعلوم جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈرون حملے میں کردستان کے عربید ایئرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا اور پروازیں معطل کردی گئیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ دونوں کرد سیکیورٹی فورس کے اہلکار ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔تاہم ایک سکیورٹی ذریعے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ ترکیہ سے تعلق رکھنے والی کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ہدف کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ہلاک ہونے والے ترک مخالف کرد جنگجو ہیں۔سیکیورٹی ذریعے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ڈرون حملہ ترکیہ کی فوج نے کیا ہے تاہم ترکیہ کی جانب سے تاحال اس پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
Latest Posts
اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گاشہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائیکینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیقجناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد