پٹھان کا اخلاق بے مثال، دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  نے کہا ہے کہ پٹھان کا اخلاق بے مثال، پٹھان دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں۔زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وکیل کے ساتھ دلچسپ مکالمہ ہوا۔ دوران سماعت وکیل منیر پراچہ نے عدالت کو بتایا کہ 2 بھائیوں کا آپس میں تنازع تھا۔ جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پٹھان تو سب سے اچھے ہوتے ہیں۔چیف جسٹس نے مکالمہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جتنا اخلاق آپ کو وہاں ملے گا ایسا کہیں اور نہیں۔ پٹھان بس دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ لگتا ہے میں نے غلط جگہ پر ایسی بات کردی۔ اس موقع پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔چیف جسٹس نے ساتھی ججز کو دیکھ کر ریمارکس دیے کہ مجھے نہیں لگتا کہ بینچ میں اس معاملے پر اتفاق رائے ہوگا۔ ہم نے عادی مقدمہ بازی کے راستے کو بند کرنا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وکیل کے ساتھ دلچسپ مکالمہ ہوا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

شہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

لاہور: صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ محمد ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow