ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان کے عقیدے اور عمر پر بات نہیں ہونا چاہیے۔بھارتی اخبار کو انٹرویو میں بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ شادی میں عمر اورعقیدے سے فرق نہیں پڑتا۔ ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور ایک ساتھ خوش ہیں یہ بات اہم ہے۔ سیف کے عقیدے عمر پر بحث نہیں ہونا چاہیے۔اداکارہ سیف علی خان 53 برس کے ہیں جبکہ ان کی بیوی کرینہ کپور کی عمر 44 برس ہے۔ دونوں کی شادی کو 10 سال ہوگئے ہیں اور وہ 2 بیٹوں کے والدین ہیں۔کرینہ کپور سے قبل سیف علی خان نے اداکارہ امرتا سنگھ سے شادی کی تھی جو ان سے عمر میں 13 برس بڑی تھیں۔ اداکار سیف علی خان مسلمان ہیں جبکہ کرینہ کپور ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔ سیف علی خان کو اکثر مذہب اور عمر کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
Latest Posts
اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گاشہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائیکینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیقجناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد