Latest Posts

پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

راولپنڈی: پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا۔گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافے نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے۔ایک ماہ میں پٹرولیم مصنوعات میں دو مرتبہ بڑے اضافے کے بعد راولپنڈی اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں کا کنٹرول نظام مکمل غیر فعال ہوچکا ہے۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی 15 دن بعد پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے سامنے بے بس ہوچکی ہے، جس کے بعد پبلک ٹرانسپوٹروں نے من مانا کرائے بڑھا لیے ہیں۔راولپنڈی اسلام آباد اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 40 روپے سے بڑھ کر 50 روپے ہوگیا۔ راولپنڈی سے روات کرایا140 روپے سے بڑھ کر 170 روپے ہوگیا۔راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے کچہری چوک کرایا 50 روپے سے بڑھ کر 60 روپے ہوگیا۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے ٹیکسلا کرایا 20 روپے اضافے کے ساتھ 160 روپے ہوگیا، پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد موٹرسائیکل ٹیکسی کرائے میں بھی اضافہ کردیا گیا۔راولپنڈی سے دیگر شہریوں کی چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی من مانا اضافہ کردیا گیا۔اے سی نان اے سی بسوں کے کرائے میں 500 روپے سے 3500 روپے تک کرایا بڑھا دیا گیا، گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔گڈز ٹرانسپورٹ کرایا فی 10 کلومیٹر میں 200 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس سے دودھ، گوشت، سبزی، فروٹ تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام کا کہنا تھاکہ زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے دس فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں یکمشت 26 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔شہزاد اعوان نے کہا کہ پہلے پی ڈی ایم اور اب نگراں حکومت عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے، پی ڈی ایم حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امپورٹ ایکسپورٹ پہلے ہی تقریباً ختم ہو چکی ہے، ہم صرف اس لیے اپنی ٹرانسپورٹ کو چلا رہے ہیں کہ ملک کا پہیہ چلتا رہے، ہم اپنی ٹرانسپورٹ کو بطور احتجاج کھڑا کر سکتے ہیں تو لاکھوں لوگ بیروزگارع ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ورنہ بحران کا خدشہ ہے، مہنگائی مارچ کرنے والوں کی اس بربریت میں بھی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، مہنگائی مارچ کرنے والے سیاسی قائدین اس ظلم پر بھی احتجاج کریں اور عوام کی آواز بنیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بھارت میں اسکول بس درخت سے ٹکرا گئی؛ 6 بچے ہلاک اور 20 زخمی

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ میں ڈرائیور نے مبینہ طور پر نشے میں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow