لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، 100 سے زائد مقدمات درج

 لاہور: لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن چھ روز سے جاری ہے، اس دوران 100 سے زائد مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ترجمان لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق  لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن چھٹے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹو انجینیر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔وزیراعظم، اور وزارت توانائی کی ہدایات پر لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے چھٹے دن تمام سرکلز میں 205 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔  تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے105ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جب کہ ایک  ملزم کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں ایک زرعی،6کمرشل اور198ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو443,875  یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے ہیں جن کی رقم 18,522,713 (ایک کروڑ 85  لاکھ 22 ہزار 713)روپے  ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف کیے جانے والے آپریشن میں بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ترجمان کے مطابق 1497کنکشنز کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 947درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اورکل 86ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بجلی چوروں کو اب تک4,775,973یونٹس چارج کیے گئے ہیں جن کی رقم (201,751,130) 20 کڑور 17  لاکھ  51 ہزار 130 روپے ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بغاوت وہ ادارے کررہے ہیں جو آئین توڑتے ہیں، فضل الرحمان

مظفر گڑھ: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow