اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو ملک ایک بار پھر آئینی بحران کا شکار ہوجائے گا۔یہ بات ذرائع سے سامنے آئی ہے، جس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی عہدے کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب بھی آئندہ انتخابات پر عبوری حیثیت سے عہدے پر برقرار ہیں اور وہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ اگر ایسا ہوگیا تو ملک ایک بار پھر آئینی بحران کا شکار ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی کو اپنی قانونی ٹیم، اٹارنی جنرل اور ماہر قانون یہ بات واضح طور پر بتا چکے ہیں کے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد وہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں اُن سے ملک میں فوری انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Latest Posts
اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گاشہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائیکینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیقجناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد