افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ہاتھ لگا اسلحہ امریکا کا نہیں؛ ترجمان جان کربی

واشنگٹن: امریکا کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کالعدم جماعت ٹی ٹی پی کے زیر استعمال امریکا کا اسلحہ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے جاتے ہوئے ایسا کوئی اسلحہ نہیں چھوڑا جو کسی کے کام آسکے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی سے پریس بریفنگ میں پاکستانی صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا انخلا کے وقت افغانستان میں امریکا نے اپنا 7 ارب ڈالر کا اسلحہ چھوڑا جو تحریک طالبان پاکستان، داعش اور القاعدہ کے جنگجوؤں کے ہاتھ لگا ہے۔سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا کہ امریکا نے افغان فوج کی جنگی تربیت کی تھی اور اس مشن میں جدید اسلحہ افغان فوج کے حوالے کرنا بھی شامل تھا۔ جب طالبان نے اقتدار سنبھالا تو افغان فوج نے امریکی ہتھیار ڈال دیئے۔ امریکی افواج نے ایسا نہیں کیا۔مشیر قومی سلامتی جان کربی نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے وقت امریکی فوج نے صرف چند جہاز، اور معمولی ساز و سامان چھوڑا جو قابلِ استعمال حالت میں نہیں تھے۔ آگ بجھانے کے آلات بھی چھوڑے تھے۔مشیرِ امریکی قومی سلامتی نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے ایسا کوئی اسلحہ نہیں چھوڑا جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ہاتھ لگا ہو البتہ آگ بجھانے کے آلات طالبان کو ملے جو ریسکیو کے کام آ رہے ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

شہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

لاہور: صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ محمد ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow