ممبئی: بھارت میں ایک اور اداکارہ کی موت کی خبر سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم اداکارہ اپرنا نائر کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ اداکارہ اپرنا نائر سے متعلق اطلاع مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے دی جہاں ان کی لاش لائی گئی تھی۔ اپرنا نائر اس گھر میں اپنے شوہر اور 2 بچوں کے ساتھ مقیم تھیں۔اداکارہ نے چند ملیالم فلموں اور متعدد سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔پولیس کے مطابق اپرنا نائر کی مبینہ خود کشی کی وجہ گھریلو مسائل ہوسکتے ہیں۔ اداکارہ کی غیر طبعی موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے
Latest Posts
اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گاشہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائیکینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیقجناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد