ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت میچ سے قبل شائقین کرکٹ کی خوشخبری سامنے آگئی۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشیاکپ کے اہم معرکے سے قبل موسم کی صورتحال پھر تبدیل ہوگئی، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ویدر رپورٹس میں بھی روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرے کے دوران بارش کے امکانات کم بتایا جارہا ہے۔اس سے قبل پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا آج کا بڑا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ تھا، جس میں گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے 70 فیصد بارش کی پیشگوئی کی تھی تاہم میچ کے دوران 1 گھنٹہ بارش متوقع ہے۔تازہ پیشگوئی کے مطابق دن 2 سے 3 بجے کے درمیان بارش کے 40 سے 60 فیصد چانس ہیں جبکہ دن ساڑھے 3 بجے کے بعد کینڈی میں بارش کا امکان 20 فیصد سے کم رہ گیا ہے۔واضح رہے کہ کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر 2:30 بجے مدمقابل آئیں گی۔
Latest Posts
اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گاشہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائیکینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیقجناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد