نئی دہلی: بھارت میں جی 20 کا غیرمعمولی اجلاس ہورہا ہے جہاں تین کروڑانسانوں کے ساتھ ساتھ بندر بھی بستے ہیں اور انسانی حدود میں گھس آتے ہیں۔ اب انہیں کانفرنس سے دور رکھنے کے لیے خاص تربیت یافتہ ’بندروالا‘ عملہ تعینیات کیا گیا ہے جبکہ خوفناک بندروں کے کٹ آؤٹ اور تصاویر جگہ جگہ لگائی جارہی ہیں۔اگلے ہفتے منعقد ہونے والی کانفرنس میں بندروں کو بھگانے کے لیے 30 ایسے لوگ بھرتی کئے گئے ہیں جو اپنی آواز، چیخ و پکار اور حرکتوں سے بندروں کو بھگانے کے ماہرہیں۔ اس کے علاوہ آوار مکاک بندروں کے فطری دشمن خونخوار لنگوروں کی ہولناک تصاویر کارڈ بورڈ کی صورت چپکائی گئ ہیں۔ یہ بندر گھروں کے علاوہ باغات اور سبزے والے علاقوں پر دھاوا بول کر اودھم مچاتے رہتے ہیں۔
Latest Posts
اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گاشہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائیکینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیقجناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد