بالی ووڈ اداکارہ کیرتی سنن کس اسٹار کی رشتے دار ہیں سامنے آگیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کیرتی سنن کس اسٹار کی رشتے دار ہیں سامنے آگیا۔متعدد ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی کیرتی سنن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ بالی ووڈ میں ’باہر‘ سے آئی ہیں یعنی ان کا کوئی قریبی دوست یا رشتے دار بالی ووڈ سے تعلق نہیں رکھتا تاہم یہ خیال غلط ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیرتی سنن ماضی کے مشہور اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی جو خود بھی بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں کی کزن ہیں۔ کیرتی سنن کے والد اور اننیا پانڈے کی والدہ  آُپس میں رشتے دار ہیں۔کیرتی سنن اور اننیا پانڈے کے رشتے دار ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں اور دونوں اداکاراؤں کی فلموں اور ان کے کام پر تبصرے بھی کرتے ہیں۔کیرتی سنن نے 2014 میں فلم ’ہیرو پنتی‘ سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے مقابل ویٹرن اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

شہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

لاہور: صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ محمد ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow