بہاولپور: صوبہ تحریک کے شہیدوں کا لہو سیاسی قزاقوں کو چھپنے نہیں دےگا۔سیاست کے شرم ناک اندوہناک دور میں صوبہ کی مشعل جلانے والوں میں سردار خالد محمود وارن نواز ناجی آسیہ کامل قاری مونس بلوچ رانا افضل ارشاد احمد شاد مسز شمیم عباسی جام حضور بخش لاڑ سید مظہر حسین بخاری ایڈووکیٹ راجہ شفقت حکیم خضر عباس اور دیگر شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور شعبہ خواتین کی رہنماؤں سائرہ سعید زنیرا بلوچ شمائلہ جی جان اور فاطمۃ الزہرہ نے نجی سکول کے معلمات اور طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے 1970ءکی صوبہ تحریک کی شہیدوں اسیروں اور غازیوں کی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ حصول صوبہ تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
Latest Posts