بہاولپور: اپریل مئی کی بے قصور لاشوں کی یاد دلوں کو تڑپارہی ہے۔فرید گیٹ پر صوبہ تحریک اور شکاگو میں مزدوروں کا لہو کی ندیاں بہانے والوں کو درندہ کہنا خونخوار جنگلی درندوں کی توہین کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مرکزی رہنماؤں قاری مونس بلوچ مخدوم غلام مجتبیٰ بخاری سید مظہر حسین بخاری ایڈووکیٹ ارشاد احمد شاد راؤ جاوید عثمانی مسز شمیم عباسی زنیرا بلوچ اور دیگر نے صوبہ تحریک کے شہیدوں اور شکاگو کے مزدوروں کی یاد میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا غربت کی لکیروں کے اردگرد مصائب و مشکلات کے ساتھ زندگی کے دن گزارنے والے بےرحم اور ناانصاف حکمرانوں کی چکی کے دوپاٹوں میں پس رہے ہیں۔قاری مونس بلوچ نے مزید کہا کہ جمہوریت کی دعویدار پی ڈی ایم کی جماعتوں کو اپنی قراردادوں کی طرح صوبہ بہاولپور کی قرارداد پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔آخر میں ملکی استحکام خوشحالی کے ساتھ صوبہ تحریک کے شہیدوں اور شکاگو کے مزدوروں کے لئے دعا کی گئی۔
Latest Posts