کابل: اقوام متحدہ نے طالبان حکوت کے وزیرخارجہ امیر خان متقی کو پاکستانی و چینی ہم منصبوں سے ملاقات کے لیے ان ممالک کا دورہ کرنے کی اجازت دیدی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر خارجہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے سفری پابندیاں تاحال عائد ہیں اور ان کے اثاثے بھی منجمد ہیں۔یہ پابندیاں اس وقت لگائی گئی تھیں جب امیر خان متقی سرکردہ طالبان رہنما تھے اور افغان جنگ میں امریکا کو انتہائی مطلوب تھے۔پاکستان اور چین کے دورے کے لیے امیر خان متقی پر سے سفری پابندی ہٹانے کی درخواست اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن نے تحریری طور پر کی تھی۔جس پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے متفقہ طور پر سفری پابندیاں عارضی طور پر اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وزیرخارجہ امیر خان متقی آئندہ ہفتے پاکستان اور چین کا دورہ کرسکیں سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن نے درخواست کی تھی کہ امیر خان متقی کو 6 سے 9 مئی کے درمیان پاکستان اورچین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیے استثنیٰ دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ امیرخان متقی کے دورے کے تمام اخراجات پاکستان برداشت کرے گا تاہم ان ملاقاتوں کا ایجنڈا واضح نہیں کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سلامتی کونسل کی کمیٹی نے گزشتہ ماہ بھی سفری پابندی میں نرمی کرتے ہوئے امیر خان متقی کو ازبکستان جانے کی اجازت دی تھی۔
Latest Posts
اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گاشہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائیکینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیقجناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد