الیکشن کمیشن کا 14 مئی کو انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے  پنجاب  میں 14 مئی کو انتخابات کرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن نے نظر ثانی دائر کرنے کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ آفس سے رابطہ کرلیا اور کمیشن کی جانب سے نظرثانی آج ہی دائر کیے جانے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن نے درخواست میں دلائل دیے ہیں کہ آرٹیکل 254 سے استفادہ مدت معیاد گزرنے سے پہلے بھی اٹھایا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ نے حاجی سیف اللہ کیس میں آرٹیکل 254 کو قبل از وقت استعمال کیا۔الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا 11 رکنی لارجر بینچ فیصلہ موجود ہے، جس بینچ نے ماضی میں الیکشن کو چار ماہ آگے بڑھانے کی اجازت دی۔الیکشن کمیشن نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات سے متعلق 4 اپریل کو سنائے گئے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور الیکشن کے انعقاد سے متعلق آرٹیکلز کو ایک ساتھ پڑھا جائے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow