23مارچ 1940ء میں قیام پاکستان اور پنجاب اسمبلی میں دوصوبوں کی قراردادیں قابلِ فخر تھیں

بہاولپور: بہاولپور صوبہ تحریک کے مرکزی رہنماؤں مخدوم غلام مجتبیٰ بخاری قاری مونس بلوچ اور ارشاد احمد شاد نے کہا ہے کہ 23مارچ 1940ء میں قیام پاکستان اور پنجاب اسمبلی میں دوصوبوں کی قراردادیں قابلِ فخر تھیں۔ مگر شہباز شریف کے اعتماد کے ووٹ کے لئے بلاول زرداری کا قرارداد پیش کرنا اور پڑھنا صدارت و وزارتِ عظمیٰ کے تخت نشینوں مردِ حر آصف زرداری نانا سائیں ذوالفقار علی بھٹو والدہ ماجدہ بے نظیر بھٹو کے عوامی جمہوری سیاسی روایت کے منافی کردار ادا کیا۔ پی ڈی ایم کے چودہ مہرے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی صوبہ بحالی کی جمہوری قرارداد پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صاحبزادہ شعیب احمد احتشام احمد اور مسعود احمد کی جانب سے مشترکہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قاری مونس بلوچ نے کہا سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ ذاتی مفادات اور انتشار کی سیاست کے بجائے قومی مفادات کے ساتھ جمہوریت کو پروان چڑھائیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

نیپرا نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، اضافہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow