بہاولپور: تمام جماعتیں قابل احترام ڈی جی آئی ایس پی آر کا قابل تحسین بیان “سیاسی ظالمان” نے 24اپریل 1970ءکی خونی شام میں بہاولپور کے عوام کو نڈھال کردیا۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے بانی رہنما قاری مونس بلوچ نے اپنے اعزاز میں اہل محلہ کی طرف سے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا گزشتہ روز راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاک فوج کے لئے تمام سیاسی شخصیات و سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں۔اس سچی سوچ اور مثبت بیان پر صوبہ تحریک کے رہنما قاری مونس بلوچ نے کہا ڈی جی آئی ایس پی آر کا جاری بیان قابل تقلید تکریم اور قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا ماضی میں کبھی بھی صوبہ بہاولپور پنجاب کا حصہ تھا نہ آئندہ بنے گا۔ اس سلسلہ میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی سمیت پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ناصرف حمایت کرتی رہی ہیں بلکہ صوبہ بحالی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کرچکی ہیں لیکن عوامی نمائندوں کو ایوانوں میں “گل گھوٹو” کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔انہوں نے وفاقی حکومت اور ان کی اتحادی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبہ بحالی کے عمل کو یقینی بنائیں۔
Latest Posts