بہاولپور: آغازِ تحریک سے لے کر 19اپریل 1970ءتک سینکڑوں رہنماوکارکن گرفتار کرلیے گئے۔صوبہ بحالی کی خاطر 30مارچ1970ءسے لےکر 2023ءتک آمریت جارحیت فرعونیت اور یزیدیت کے سیاسی نظام کو پاش پاش کرنے کے لئے بہاولپور کی غیور عوام خواتین کے بھرپور جذبوں کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے سابق نائب ناظم رانا محمد افضل کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا صوبہ بحالے کے عمل میں دیہاڑی دار سیاستدان نااہل نکمے اور نکھٹو نمائندے دیوار بنے ہوئے ہیں۔اس موقع پر رانا برادری کے علاوہ اہل علاقہ کے مختلف مکاتبِ فکر کے لوگ شریک تھے۔رانا محمد افضل نے تکمیل قرآن پاک پر قاری مونس بلوچ کو ہارپہنائے اور مبارکباد دی۔آخر میں ملک کے استحکام قوم کی خوشحالی اور صوبہ بحالی کے لئے دعا کی گئی۔
Latest Posts
اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گاشہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائیکینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیقجناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد