لندن: گہری اور پرسکون نیند بدن کا ٹانک ہےجس کی خرابی درجنوں امراض کی وجہ بنتی ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ نیند سے دمے کا خطرہ دوگنا ہوسکتا ہے۔اگرچہ اس میں برطانوی بایوبینک کا ڈیٹا استعمال ہوا ہے لیکن اس کا مطالعہ چین کی شین ونگ یونیورسٹی میں عوامی صحت کے اسکول کے سائنسداں پروفیسر بووِن ژیانگ اور ان کے ساتھیوں نے کیا ہے۔ ماہرین نے یہ تحقیقات برٹش میڈیکل جرنل اوپن ریسپائریٹری میں شائع کرائی ہیں۔اس ضمن میں 38 سے 73 برس کے 455,405 افراد کا جائزہ لیا گیا ہے جس کا سارا ڈیٹا برٹش بایوبینک سے لیا گیا ہے۔ ان تمام افراد میں نیند کے معمولات اور سانس و دمے کے عارضے کو نوٹ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دمے کے جینیاتی عوامل کو نوٹ کرکے مطالعے سے انہیں الگ بھی کیا گیا تھا۔
Latest Posts
اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گاشہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائیکینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیقجناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد