کیلیفورنیا: امریکی نوجوان نے یورپ کے تمام ممالک میں جا کر پورا یورپ گھومنے والے کم عمر ترین کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ ریو میٹسوکا نے اپنے یورپ کے دورے کا آغاز اپنی 18ویں سالگرہ کے موقع پر آئس لینڈ سے کیا اور اپنے سفر کا اختتام 101 دن اور 44 ممالک گھومنے کے بعد مالٹا پر کیا۔ریو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے گھر والوں کو بتایا تھا کہ وہ ہائی اسکول سے فارغ ہونے کے بعد یورپ گھومنے جائیں گے۔ جب وہ تحقیق میں مصروف تھے تب کسی نے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
Latest Posts