ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈا کی منگنی کی تقریب روں ماہ میں منعقد ہوگی۔بھارتی اداکارہ اور راگھو چڈا کے درمیان افیئر کی خبریں کافی عرصے سے گرم ہیں اور اب بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کی منگنی 10 اپریل کو ہونا طے پائی ہے۔پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا مارچ 2022 سے میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہیں جب دونوں کو ڈنر پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، اگلے دن دونوں لنچ پر بھی ساتھ پائے گئے تھے۔
Latest Posts