لاہور: ندا ڈار کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کپتان جبکہ مارک کولز کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مارک کولز 2 سالہ کنٹریکٹ پر مئی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر کو ویمن سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ انکے ساتھ کمیٹی اسماویہ اقبال، مرینہ اقبال اور محتشم راشد بھی شامل ہوں گے۔سلیم جعفر ویمن ٹیم کے بولنگ کوچ کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ توفیق عمر کو بیٹنگ کوچ اور محتشم راشد کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
Latest Posts
اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گاشہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائیکینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیقجناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد