بہاولپور: نئے یونٹ ڈویژن اور ضلع کے قیام پر دو سال کی پابندی لگانے والوں نے جمہوریت کو منہ کے بل گرانے کے مترادف ہے۔تخت اسلام آباد کے کرسیوں کے”مخصوص کیڑے”برس ہا برس سے بہاولپور کے وسائل ہڑپ کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے رہنماؤں قاری مونس بلوچ،مسز شمیم عباسی،ارشاد احمد شاد،راؤ جاوید عثمانی،صاحبزادہ شعیب احمد،اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ایل ایف او کی لاٹھی لہرا کر بہاولپور کی صوبائی حیثیت پر غیر جمہوری غیر آئینی غیر اخلاقی اور غیر نظریاتی چھرا گھونپ کر سوا کروڑ عوام کو تخت اسلام آباد اور لاہور کا غلام بنادیا۔قاری مونس بلوچ نے کہا مفاد منافقت اور غیر جمہوری سیاست کرنے والوں نے گہری سازش کرکے 1970ء میں پہلے بہاولپور جبکہ ایک سال بعد 1971ء میں مشرقی پاکستان کوغداروں کے بھینٹ چڑھادیا۔انہوں نے کہا بیڈ گورننس نے جمہوریت کے تالاب میں سیاسی سانپ اور بچھو چھوڑ کر ناصرف وسائل نوچ رہے ہیں بلکہ غربت مہنگائی بے راہ روی کے دروازے کھول کر عوام کو اندھیروں بحرانوں کے گڑھوں میں دھکیل ریے ہیں۔اس موقع پر زنیرا بلوچ فاطمہ شعیب،سعدیہ چوہان،سائرہ سعید،ڈاکٹر شازمہ بلوچ بھی موجود تھیں۔
Latest Posts
اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گاشہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائیکینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیقجناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد