ریاض : ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل، چیئرمین گلف زون و صدر سعودی عرب ، محمد مبشر انوار کی سفیر پاکستان سے ملاقات دو طرفہ تعلقات، پاکستانی سیاسی صورتحال اور صحافتی امور پر گفتگو سفیر پاکستان جناب امیر خرم راٹھور نے پاکستان و سعودی عرب کے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان انتہائی مضبوط اور گہرے ہیں، اور یہ تعلقات ریاستی سطح پر قائم ہیں لہذا کسی بھی انفرادی شخصیت سے ان کے متاثر ہونے کا قطعی کوئی امکان نہیں پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاملات گو گھمبیر ہیں لیکن پاکستان اس سے بخیر خوبی نکل آئے گا اور جلد ترقی کی شاہراہ پر گامزن نظر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافتی معیار میں دن بدن بہتری آ رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قوانین کا نفاذ اس کو مزید بہتر کر رہا ہے، البتہ صحافیوں کو اپنے ضابطہ اخلاق پر خود عملدرآمد کرنا چاہئے
Latest Posts
اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گاشہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائیکینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیقجناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد