انسانی حقوق و جمہوریت میں گریجویشن کرنے پر تعریفی اسناد و کُتب سے نوازا گیا،

رکن پور:انسانی حقوق پر کام کرنے والاحکومتِ پاکستان سے رجسٹرڈ ادارہ سینٹر فار ہیومن رائٹ ایجوکیشن اور رواداری تحریک کی طرف سے محمد طیب علی (ماہرِ غذائیات و سماجی کارکن) کو انسانی حقوق کے لیے گراں قدر کام کرنے اور سماجی خدمات سر انجام دینے پر گولڈ میڈل اور انسانی حقوق و جمہوریت میں گریجویشن کرنے پر تعریفی اسناد و کُتب سے نوازا گیا، اِن سماجی کاموں میں ضلع رحیم یار خان میں تیس سے زائد فری میڈیکل و نیوٹریشن کیمپس کا انعقاد، انسداد منشیات و انسانی سمگلنگ کی روک تھام، انسانی حقوق کی آ گاہی، چولِستان میں صحت و زندگی کیلئے بہتر سہولیات اور پانی کی فراہمی جیسے مسائل کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آ گاہی سیمینار کرانا، وال چاکنگ کی روک تھام کیلئے خواجہ فرید کالج، رحیم یار خان کے گرد و ضلع رحیم یار خان کی سرکاری و پرائیویٹ جگہوں پر سماجی و آ گاہی سرگرمیوں کا انعقاد اور ملک کے نامور اخبارات، رسالوں، جریدوں میں انسانی حقوق، صحت و دیگر موجودہ دور کے مسائل کو اُجاگر کرنے اور اُن کے حل سے متعلقہ مفید و موثر کالم لکھنا نمایاں ترین ہیں یہ شاندار و اعزازی پروگرام این سی سی پی لاہور کی بلڈنگ میں منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جناب سیمسن سلامت ڈائریکٹر CHRE اور چیئرمین رواداری تحریک کے علاوہ دیگر معزز مہمانوں میں جناب سلیم سیموئیل ہیڈ آف ہسٹری ڈیپارٹمنٹ ایف سی کالج، ڈاکٹر منیر احمد سابقہ سینیٹر و جنرل سیکرٹری MQM، پاکستان بھر سے نامور سماجی و فلاحی اداروں کے نمائندے اور سیاسی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow