ممنوعہ فنڈنگ کیس;عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کی قانونی ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی۔عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی۔ کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران خان

 لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow