سندھ طاس یزیدی معاہدہ کے بعد اب آئی ایم ایف ملک کی 22کروڑ عوام کو مہنگائی کے گھڑوں میں دھکیل دیا

بہاولپور: سندھ طاس یزیدی معاہدہ کے بعد اب آئی ایم ایف ملک کی 22کروڑ عوام کو مہنگائی کے گھڑوں میں دھکیل دیا۔مقبوضہ کشمیر 75برس سے بھارتی جارحیت جبکہ صوبہ بہاولپور 53 سالوں سے سول آمریت کے نرغے میں سانسیں لےرہاہے۔مقامی ممبران قومی اسمبلی پی ٹی آئی سمیت 13 جماعتوں کے بغیر صوبہ بحالی مشکل امر ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے رہنما قاری مونس بلوچ نے جیپ ریلی کے موقع پر شاہی والا اور ڈیراور کے رہائشیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا 1960ء میں سندھ طاس کے یزیدی معاہدہ میں غیر ملکی فرعونی مالی ادارہ آئی ایم ایف شامل تھا۔جس کی وجہ سے ستلج دیگر دریا کو پانی کے بجائے ریت کے دریا بنادیے جس کی وجہ سے زراعت تجارت معیشت سیاست کو تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔اس وجہ سے چولستان کی لاکھوں ایکڑ اراضی بھی بنجر بن گئی۔قاری مونس بلوچ نے کہا مقبوضہ کشمیر کو اقوام متحدہ جبکہ صوبہ بہاولپور کو پنجاب اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق آزادی کشمیر اور بحالی صوبہ کے عمل کو یقینی بنایاجائے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

صوبہ تحریک کے شہیدوں کا لہو سیاسی قزاقوں کو چھپنے نہیں دےگا

بہاولپور: صوبہ تحریک کے شہیدوں کا لہو سیاسی قزاقوں کو چھپنے نہیں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow