کراچی: مشہور پاکستانی فلموں جانان، ایک ہے نگار، رنگ ریزا، یلغار اور سپر اسٹار جیسی بڑی فلموں میں ہیرو کا کردار کرنے والے لالی ووڈ اداکار بلال اشرف جلد اپنے کیرئیر کے پہلے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔حال ہی میں ایک نجی ویب سائٹ کو دیئے انٹرویو میں بلال اشرف نے مایا علی اور ڈرامے کے ہدایتکار احتشام الدین کو ڈرامہ کرنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ڈراموں کی پیشکش ہوئی مگر اس مرتبہ وہ نہ نہیں کر سکے۔بلال کا کہنا تھا کہ ان کا رجحان ڈرامے کی طرف اس لئے نہیں ہے کیونکہ ڈرامے میں ایک دن میں کئی کئی سین کی عکس بندی کی جاتی ہے، جبکہ فلم میں ایک یا دو سین ہی ہوتے ہیں۔ بلال اشرف کا کہنا تھا کہ مگر پاکستانی ڈرامے اپنی ہیئت میں ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور وہ اپنی صلاحتیوں میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں اس لئے پہلی مرتبہ ڈرامہ کرنے کا انتخاب کیا۔
Latest Posts
اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گاشہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائیکینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیقجناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد