بی این آئی گھر گھر امید کے چراغ جلا کر مجبور محکوم اور مظلوم عوام کو بیدار کررہے ہیں

بہاولپور: بی این آئی گھر گھر امید کے چراغ جلا کر مجبور محکوم اور مظلوم عوام کو بیدار کررہے ہیں۔صوبہ تحریک میں جان کے نذرانے دینے والوں کی روحیں مرقدوں میں ٹھنڈی ہوائیں اور خوشبوئیں بکھیر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے رہنماؤں آسیہ کامل،مدہت حسین کامل،قاری مونس بلوچ اور دیگر نے ملک اجمل کی رہائشگاہ پر مرحوم کے فرزند ملک کاشف کی جانب سے بہاولپور نیشنل اتحاد کے قائدین کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ملک اجمل مرحوم نے زمانہ طالبعلی سے لے کر زندگی کے آخری سانسوں تک غیر جمہوری سیاست جارحیت اور آمریت کے قلعے مسمار کرنے کا بیڑہ اٹھا کر نئی سوچ نیا جذبہ نیا خیال اور نئی امنگ کے ساتھ آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔آسیہ کامل قاری مونس بلوچ نے کہا صوبہ تحریک کے گھر گھر چراغ جلا کر بہاولپور کے چاروں اطراف روشنی پھیل رہی ہے۔ارباب اقتدار کو چاہیے کہ وہ ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات دلانے کے ساتھ ملکی استحکام کے لیے صوبہ بحالی کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر رؤف الرحمان،عبدالکریم طاہر اور دیگر بھی موجود تھے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

مٹی کی کوکھ سے جنم لینے والے تمام مرحومین اس مٹی کی آغوش میں منوں مٹی تلے اپنی اپنی آرام گاہوں میں جابسے

بہاولپور: مسز شمیم عباسی کی صدارت میں اجتماعی تعزیتی اجلاس قاری مونس ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow