دنیا کے بیشتر ترقی یافتہ ممالک صوبوں کی دولت سے مالا مال ہوئےہیں قاری مونس بلوچ

بہاولپور: دنیا کے بیشتر ترقی یافتہ ممالک صوبوں کی دولت سے مالا مال ہوئے۔ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خاں دوسرے گورنر جنرل خواجہ ناظم الدین اور ان کی کابینہ نے بہاولپور کو صوبائی درجہ دیا مگر عاقبت نااندیش سیاستدانوں نے تین دریا(ستلج بیاس راوی)1970ء میں بہاولپور صوبہ اور 1971ء میں آدھا ملک(مشرقی پاکستان)بھی گنوادیا۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے رہنما قاری مونس بلوچ نے کوٹ دادو گھلو کلانچ والا اور نہڑ والی کے جھگی نشینوں بےروزگاروں اور محنت کشوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جس کی آبادی پچاس لاکھ اور اس کے چار سو زائد اضلاع ہیں۔بنگلہ دیش 1971ء میں بنا۔چھ صوبے وجود میں آچکے ہیں۔روس سے آزادی حاصل کرنے والا ملک آزربائیجان کے 59 صوبے ہیں۔فلپائن کی آبادی دس کروڑ صوبوں کی تعداد 80 ہے۔قاری مونس بلوچ نے مزید کہا پرتگال کی آبادی 40 لاکھ صوبے 1936 ہیں۔انہوں نے اربابِ اقتدار و اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وہ دوست ممالک کی تقلید کرتے ہوئے غضب شدہ صوبہ واگزار کیاجائے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پیر سید عرفان محی الدین شاہ صفدری چشتی قادری رضوی وصال کر گئے

لاہور :پیر سید عرفان محی الدین شاہ صفدری چشتی قادری رضوی سجادہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow