Latest Posts

عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس: عدالت نے دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کر دی

کراچی: عدالت نے مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کر دی۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عامر لیاقت کی بیٹی دعائے عامر  کی جانب سے والد کی ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار  دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی۔عدالت نے فرد جرم پڑھ کر سنائی اور ملزمہ سے استفسار کیا کہ آپ کا اور آپ کے والد کا نام کیا ہے؟ ملزمہ نے بتایا کہ میرا نام دانیہ شاہ اور والد کا نام مختیار ملک ہے۔عدالت نے کہا کہ آپ پر الزام ہے کہ 2022 سے پہلے اور بعد میں آپ نے عامر لیاقت حسین کی ویڈیو بنائیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ملزمہ دانیا نے کہا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے، یہ اس لئے کیا جارہا ہے کہ میں مرحوم کا پوسٹ مارٹم کرانا چاہتی تھی۔ عدالت نے کہا کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ نے عامر لیاقت حسین کی ویڈیوز ان کی اجازت کے بغیر بنائیں۔ملزمہ نے کہا کہ یہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔ عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

عائشہ عُمر کی ‘کالر بون’ سرجری کی تصویر وائرل

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے اپنی ‘کالر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow