چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

لاہور: مسلم لیگ (ق) جنرل کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں چودھری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔ جنرل کونسل اجلاس میں طارق بشیر چیمہ کو بھی مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اجلاس میں چودھری وجاہت حسین کو مسلم لیگ (ق) کا بلا مقابلہ صدر اور کامل علی آغا کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں چودھری پرویز الٰہی کو مسلم لیگ (ق) پنجاب کا بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔مسلم لیگ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عہدوں پر انتخاب بلامقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چودھری شجاعت حسین مرکزی صدارت اور طارق بشیر چیمہ مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹا دیے گئے۔اجلاس میں پنجاب ،کے پی ،بلوچستان  اور سندھ کے پارٹی عہدیداران اور رہنماؤں نے شرکت    کی۔ مرکزی اور آزادکشمیر سے مسلم لیگ (ق) کے عہدیدار بھی اجلاس میں شریک تھے۔ علاوہ ازیں سابق ارکان اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور سینیٹربھی اجلاس میں موجود تھے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow