محمد رفیق خاں مرحوم اپنے خاندان کے نہیں اہل محلہ سمیت صوبہ تحریک کے بھی رفیق تھے

بہاولپور: محمد رفیق خاں مرحوم اپنے خاندان کے نہیں اہل محلہ سمیت صوبہ تحریک کے بھی رفیق تھے۔قرآن خوانی میں قراء کرام اور علماء حضرات کی بھرپور شرکت۔تحریک میں شامل ہونے کا اعلان قاری مونس بلوچ نے فرداً فرداً سب کا شکریہ اداکیا۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے بانی رہنما قاری مونس بلوچ نے ٹاہلی محلہ کے (میرسراج الدین)معروف گھرانہ سے تعلق رکھنے والے محمد رفیق خاں مرحوم کی ایصال ثواب کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرحوم محمد نواز خاں کے فرزند ریٹائرڈ ای ٹی اوز حق نواز خاں،حافظ اللہ نواز اور شاہ نواز خاں کے بھتیجے تھے۔اس موقع پر قراء اور علماء حضرات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔جنہوں نے قاری مونس بلوچ سے تفصیلی ملاقات کی اور تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے مختلف مساجد و مدارس کے آئمہ اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مرکزی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاریوں کو سرکاری سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تجوید و قرات کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم کے لیے تعینات کیاجائے۔آخر میں قاری مونس نے مرحوم کے صاحبزادے کی دستاد بندی کے بعد دعا کرائی۔اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

صوبہ تحریک کے شہیدوں کا لہو سیاسی قزاقوں کو چھپنے نہیں دےگا

بہاولپور: صوبہ تحریک کے شہیدوں کا لہو سیاسی قزاقوں کو چھپنے نہیں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow