کمبوڈیا کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 19 افراد جل کر ہلاک

نوم پنھ: جنوب مشرقی ایشیا کے ملک کمبوڈیا کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے 19 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کمبوڈیا کے شہر پوئے پیٹ کے ایک ہوٹل کے کیسینو میں اچانک خوفناک  آگ بھڑک اٹھی۔آگ میں پھنسے متعدد لوگوں نے جان بچانے کے لیے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے 19 افراد ہلاک ہوئے جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والے 60 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔آدھی رات کو بھڑکنے والی آگ پر متعدد فائرفائٹرز نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ جائے حادثہ پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow