بہاولپور کی صوبائی حیثیت پر 53 برس سے غیرسیاسی غیر جمہوری اور غیر اخلاقی سیاسی دھند راج کررہی ہے

بہاولپور: صوبہ تحریک کے مرکزی رہنما قاری مونس بلوچ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز شمیم عباسی نے کہا ہے کہ بہاولپور کی صوبائی حیثیت پر 53 برس سے غیرسیاسی غیر جمہوری اور غیر اخلاقی سیاسی دھند راج کررہی ہے۔تخت اسلام آباد کے سیاسی سیاہ کاروں نے پنجاب اسمبلی کی قرارداد کو سبوتاژ کرکے بہاولپور کی صوبائی حیثیت پر مسلط ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مرکزی سینیئر نائب صدر راؤ جاوید عثمانی کی سربراہی میں راؤ برادری کے دس رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قاری مونس بلوچ نے کہا پاکستان کے قیام اور استحکام میں والیِ ریاست سرصادق محمد خاں عباسی پنجم کا کلیدی کردار شامل ہے۔لیکن وفاق کے سیاسی سیاہ کاروں نے ناصرف بہاولپور بلکہ جمہوری راستوں کو بلاک کرتے ہوئے ملک و قوم کے لیے مہنگائی سمیت دیگر خوفناک بحرانوں کے غاروں میں بے یارومددگار بناکر چھوڑ دیا۔اس موقع پر شمائلہ جی جان،بیگم سرور،انابیہ خان،علینہ اسلام،دعا بلوچ،عروبہ عباسی اور طوبیٰ عباسی موجود تھیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

امید ہے کہ نیا سال امن، خوشیاں، کامیابیاں اور ترقی کی نئی راہیں دکھائے گا رانا ابرار حسین

ٹوکیو:پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین نے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow