افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید افراد کی تدفین، چمن سرحد پر آمد و رفت جاری

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن میں فائرنگ سے شہید افراد کی تدفین کر دی گئی جبکہ سرحد کو معمول کے مطابق کھول دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارڈر سے پیدل آنے والے والوں کی آمد و رفت جاری ہے، فائرنگ واقعے کے تمام شہید افراد کی آبائی علاقوں میں تدفین کر دی گئی۔گزشت شب، افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ سے چمن میں 5 شہری شہید اور 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان بارڈر فورسز نے شہری آبادی پر توپ خانے اور مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی۔پاکستانی سرحدی دستوں نے جارحیت کا بھرپور جواب دیا لیکن علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات روکے جائیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow