ملتان: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو کندھے کی تکلیف کی شکایت کا سامنا راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران ہوئی جس کی وجہ سے انہوں نے ملتان ٹیسٹ کےلیے ہونے والے ٹریننگ سیشن کے دوران بولنگ نہیں کی۔اس سے قبل پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔واضح رہے ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 9 دسمبر بروز جمعہ سے شروع ہوگا۔انگلینڈ کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔
Latest Posts
اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گاشہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائیکینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیقجناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد