صبورعلی رنگ گورا کرنے کیلئے کونسا انجیکشن لگواتی ہیں؟ انٹرویو

کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ اگر انہوں نے وائٹننگ انجیکشن لگوائے ہوتے تو بڑے بڑے ڈرامے کر رہی ہوتیں۔ انٹرٹیمنٹ کے شو دی ٹاک کو دیئے انٹرویو میں میزبان نے صبور علی سے ان کی شوہر علی انصاری کے ہمراہ رنگ گورا کرنے کے انجیکشن سے متعلق وائرل ہونے والی سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے سوال کیا کہ کیا وہ وائٹننگ انجیکشن لگواتی ہیں جس پر صبور نے واضح کیا سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر وائٹننگ کے بجائے وٹامن کے انجیکشنز کی تھی کیوں کہ ہم اتنا کام کرتے ہیں ہماری جلد خراب ہوجاتی ہے ہمیں مستقل کام کرنا ہوتا ہے اس لئے وہ انجیکشن ہم نے انرجی کے لیے لگوائے تھے۔صبور کا کہنا تھا کہ ’اگر میں نے وائٹننگ انجیکشن لگوائے ہوتے تو میں اب تک گوری ہو چکی ہوتی اور کئی چینلز پر بڑے بڑے ڈرامے کر رہی ہوتی لہٰذا ایسا کچھ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایسی چیز ہے جو انسان کو گورا کر سکے‘۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

میں نے ایسا کیا کر دیا؟ وائرل ویڈیو پر ندا یاسر کا ردِعمل سامنے آگیا

کراچی: مشہور ٹی وی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے اپنی نئی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow