کل اسد عمر اور شاہ محمود کی قیادت میں دو لانگ مارچ ہوں گے، عمر چیمہ

لاہور: تحریک انصاف نے 6 روز کے وقفے کے بعد کل سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایک بیان میں کہا کہ حقیقی آزادی کا مارچ جاری رہے گا ، کل سے دو لانگ مارچ شروع ہوں گے ایک کی قیادت اسد عمر اور دوسرے کی شاہ محمود قریشی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ جن مافیاز کے ساتھ ہے وہ جرائم پیشہ افراد ہیں جن کا مقابلہ ہم 26 سال سے کررہے ہیں، ہم وفاقی حکومت کے ہر طرح کے ہتھکنڈوں سے واقف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف منظم مہم چلائی گئی ہے اور مذہبی منافرت کا پروپیگنڈہ کیاگیا، ہمارے خلاف دینی مذہبی جماعت نہیں بلکہ ن لیگ پروپیگنڈہ کررہی ہے، وزیر آباد واقعے سے ایک مذہبی جماعت نے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔علاوہ ازیں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی درج ایف آئی آر قابل قبول نہیں، ایف آئی آر متاثرین کی منشا کے مطابق ہونی چاہیے، ہماری ساری توجہ کیس پر ہے، پٹیشنر کی بات کو سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا، لانگ مارچ کا آغاز کل وزیرآباد سے ہوگا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow