مقامی نمائندوں سمیت باری باز حکومتوں سے بہاولپور کے عوام کا اعتماد اٹھ چکاہے

بہاولپور: مقامی نمائندوں سمیت باری باز حکومتوں سے بہاولپور کے عوام کا اعتماد اٹھ چکاہے۔صوبہ تحریک کے بیشتر ہیروز فرقت و صوبہ کے غم و الم کے ساتھ زیر زمین دائمی تاحیات ڈیرے جما لیے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے رہنماؤں نے قاری مونس بلوچ مخدوم غلام مجتبیٰ بخاری مخدوم مظہر حسین بخاری ایڈووکیٹ مسز شمیم عباسی راؤ جاوید عثمانی ارشاد احمد شاد صاحبزادہ شعیب زنیرا بلوچ اور فاطمۃ الزہرہ نے 1970ءکی تحریک کے ہیروز شہزادہ مامون الرشید عباسی نظام الدین حیدر سید احمد نواز گردیزی سیٹھ عبید الرحمن مولانا عبداللہ درخواستی مولانا غلام مصطفیٰ مستری عبدالرحمن ملک فیض محمد چنڑ سید چراغ شاہ اور دیگر کے لئے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا 1970ء کی صوبہ تحریک میں چوہدری فرزند علی ایڈووکیٹ سابق جسٹس سردار محمود خاں خاکوانی سردار اسلم افغان سابق جسٹس اللہ نواز حاجی نازو خاں محمود لودھی کریم بخش حجام اعجاز جعفری دلشوق اور دیگر نے انتہائی جرأت مندی کے ساتھ کلیدی کردار ادا کیا۔اس موقع پر شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز شمیم
عباسی نے کہا کہ 1970ء کی تحریک میں عوام کو بیدار کرنے میں بیگم سردار محمود طاہرہ مسعود جمیلہ الطاف بیگم اللہ بچایا بیگم فیض لاشاری نشتر غوری مائی امیراں بیگم قاسم شاہ بیگم اکبر شاہ بیگم عبدالکریم ہاشمی نے بھی ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ اللّٰه تعالیٰ صوبہ تحریک کے شہیدوں کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرماتے ہوئے تمام مرحومین کی بخشش فرمائے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

صوبہ تحریک کے شہیدوں کا لہو سیاسی قزاقوں کو چھپنے نہیں دےگا

بہاولپور: صوبہ تحریک کے شہیدوں کا لہو سیاسی قزاقوں کو چھپنے نہیں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow